Category: سالڈویسٹ منیجمنٹ

Solid Waste Management

  • عیدالاضحیٰ: پنجاب بھر میں تاریخی صفائی آپریشن، 1 لاکھ 84 ہزار سینیٹری ورکرز اور 60 ہزار گاڑیاں و مشینری متحرک

    عیدالاضحیٰ: پنجاب بھر میں تاریخی صفائی آپریشن، 1 لاکھ 84 ہزار سینیٹری ورکرز اور 60 ہزار گاڑیاں و مشینری متحرک

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں مثالی صفائی انتظامات کے لیے ایک بڑے اور جامع صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں 1 لاکھ 84 ہزار سینیٹری ورکرز جبکہ 60 ہزار سے زائد مشینری اور گاڑیاں حصہ لیں گی۔ حکومت پنجاب کے مطابق اس خصوصی مہم کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا اور آلائشوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنانا ہے۔

    صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کو تین واضح مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ہر سطح پر مؤثر، منظم اور بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔ ان کے مطابق پہلا مرحلہ عید سے قبل مکمل کیا جا چکا ہے، جس میں تمام ضروری انتظامات، مشینری کی تیاری، عملے کی تعیناتی اور شہریوں میں آلائشیں جمع کرنے کے لیے بیگز کی تقسیم شامل تھی۔

    انہوں نے کہا کہ دوسرا اور نہایت اہم مرحلہ چاند رات کا ہوگا، جب بازاروں کے بند ہونے کے فوراً بعد پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر صفائی آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ صبح ہونے سے پہلے تمام شہری علاقوں، مارکیٹوں اور مرکزی شاہراہوں کو مکمل طور پر صاف کیا جا سکے۔

    صوبائی وزیر کے مطابق تیسرا مرحلہ عید کے تینوں دنوں پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران تمام متعلقہ محکمے، ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کا عمل بھی مسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ ہر سرگرمی کی مؤثر نگرانی ممکن ہو اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ “ستھرا پنجاب” وژن کے تحت صوبے بھر میں صفائی، آلائشوں کی بروقت تلفی اور ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

  • بہاولنگر:ڈپٹی کمشنر  ذوالفقار احمد  بھون  کی جانب سےستھرا پنجاب پروگرام کے سینیٹری ورکرز میں انعامی رقم کے چیک کی تقسیم

    بہاولنگر:ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی جانب سےستھرا پنجاب پروگرام کے سینیٹری ورکرز میں انعامی رقم کے چیک کی تقسیم

    عیدالاضحی کے موقع پر ستھرا پنجاب کے سینیٹری ورکرز نے صفائی اور جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر بہترین اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جس پر ہر شخص نے ستھرا پنجاب پروگرام کو خراج تحسین پیش کیا ھے

    چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ھے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ستھرا پنجاب کے سینیٹری ورکرز نے صفائی اور جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر بہترین اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جس پر ہر شخص نے ستھرا پنجاب پروگرام کو خراج تحسین پیش کیا ھے ۔انہوں نے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ستھرا پنجاب بہاول نگر ٹیم کے محنتی ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مزید کہا کہ ستھرا اور صاف ماحول مہیا کرنا ایسے محنت کش افراد کی بدولت ممکن ہوتا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد نے کہا کہ ملازمین کی حوصلہ افزائی سے ان کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی، اور آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔تقریب میں بی ڈبلیو ایم سی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر بی ڈبلیو ایم سی کے منتخب ملازمین میں اعزازی چیکس تقسیم کیے گئے

  • بہاولنگر: ”ستھرا پنجاب” صرف ایک مہم نہیں بلکہ ایک عزم ہے: جام آفتاب احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

    بہاولنگر: ”ستھرا پنجاب” صرف ایک مہم نہیں بلکہ ایک عزم ہے: جام آفتاب احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام افتاب احمد کا عید کے پہلے دن ضلع بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    بہاولنگر (نمائندہ مقامی حکومت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت ”ستھرا پنجاب” مہم کے سلسلہ میں ضلع کی تمام تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس،منچن آباد،بہاولنگر اور قصبات میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی، لائسنسنگ اور ریونیو امور کی نگرانی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سارادن اپنے فرائض انجام دئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام افتاب احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے پہلے دن مختلف علاقوں کا دورہ کیاجس کے دوران انہوں نے ”ستھرا پنجاب” لائسنسنگ مہم کے تحت سلاٹر ہاؤسز، جانوروں کی فروخت کے مراکز اور متعلقہ دفاتر کا معائنہ کیااور صفائی کے انتظامات، ویسٹ مینجمنٹ اور لائسنس شدہ قصابوں کی فہرستوں کا جائزہ لیا۔جام افتاب نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت دی کہ غیر لائسنس یافتہ قصابوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عوام کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے ایام میں صفائی، نظم و نسق اور صحت عامہ کے امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ”ستھرا پنجاب” صرف ایک مہم نہیں بلکہ ایک عزم ہے، جس کے تحت ہر سطح پر بہتری لانا مقصود ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں اور صفائی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ضلعی انتظامیہ نے لائسنسنگ اور صفائی کے عمل کی مسلسل نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں جو عید کے تینوں دن فیلڈ میں موجود رہیں گی۔

  • ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت ہارون آباد ایک مثالی شہر کے طور پر ابھرے گا:کمشنر بہاولپورڈاکٹر مسرت جبیں

    ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت ہارون آباد ایک مثالی شہر کے طور پر ابھرے گا:کمشنر بہاولپورڈاکٹر مسرت جبیں

    چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت) کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر مسرت جبیں نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب منصوبہ کے تحت شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور عوامی اطمینان کی سطح کو اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نے ہارون آباد میں ”ستھرا پنجاب پروجیکٹ” کے تحت صفائی، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے موقع پر ضلعی و تحصیل افسران کو ہدایات دیتے ہوئے صفائی کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ”ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت ہارون آباد ایک مثالی شہر کے طور پر ابھرے گا۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد نے کمشنر بہاولپور کو بتایا کہ ہارون آباد میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا گیا ہے۔بعد ازاں کمشنر بہاولپور نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ہارون آباد کے دورہ کے موقع پر علاج معالجہ، صفائی، ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیااورہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبر روم، فارمیسی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا اور مریضوں سے براہِ راست ملاقات کر کے ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور ہسپتالوں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔سی ای او ہیلتھ بہاولنگر ڈاکٹر شوکت علی وٹو نے کمشنر بہاولپور کو ہسپتال کی کارکردگی، سہولیات، عملے کی حاضری اور دستیاب ادویات کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر بہاولپور کو ہارون آباد میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے پانی کی فراہمی، نکاسی آب، صحت، تعلیم، صفائی، مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق شکایات پیش کیں۔ کمشنر نے موقع پر ہی متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے اور کہا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل کو براہِ راست سن کر فوری ریلیف فراہم کرنا ہے، اور اس سلسلے کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد، اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں، سکولوں، سڑکوں، اور صحت کے مراکز کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ عوام ان کے ثمرات جلد از جلد حاصل کر سکیں

  • مقامی انتظامیہ کی نااہلی:صاف ستھرا پنجاب پروگرام چشتیاں میں بری طرح فلاپ

    مقامی انتظامیہ کی نااہلی:صاف ستھرا پنجاب پروگرام چشتیاں میں بری طرح فلاپ

    چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب پروگرام چشتیاں میں بری طرح فلاپ ہو گیا ھے اورعید کے دونوں روز میں گلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں کی وجہ سے ہر طرف بدبو اور تعفن پھیل گیا ھے۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے منظور نظر افراد کو صفائی کا ٹھیکہ دینے سے قبل کم از کم عید کے دنوں میں میونسپل کمیٹی اور اسکا عملہ تقریباً صفائی کے بہترین انتظامات مینج کر لیتے تھے۔

    حالیہ دنوں میں وزیر اعلی پنجاب کے صاف ستھرا پروگرام کا افتتاح مقامی ایم این اے احسان الحق باجوہ نے بہت طمطراق سے کیا تھا لیکن ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے عیدالفطر کے موقع پر رہائشی علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے ھیں۔
    جہاں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی نااہلی دیکھنے کو ملتی ھے وہاں شہری بھی لاعلمی کی بنا پر کوڑا کرکٹ کوڑا دان میں پھینکے کی زحمت گوارا نہیں کرتے اور عملہ صفائی بھی کوڑا اٹھانے سے گریزاں نظرا آتا ھے ۔یہ تمام صورتحال مقامی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتی ھے۔

  • ضلع بہاولنگر کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اب چمکیں گے گاؤں پروگرام کا آغاز کردیا ہے: ذوالفقار احمد ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

    ضلع بہاولنگر کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اب چمکیں گے گاؤں پروگرام کا آغاز کردیا ہے: ذوالفقار احمد ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

    چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس،منچن آباد،بہاولنگر کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اب چمکیں گے گاؤں پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے اپنے دفتر میں خصوصی اجلاس کے دوران مزید کہا کہحکومت پنجاب نے یونین کونسل تک صفائی کے عملہ کو تعینات کردیا ہے اور کوڑا کرکٹاکٹھا کرنے کیلئے لوڈر موٹرسائیکل رکشے بھی فراہم کئے ہیں،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مل کریونین کونسل سطح پر صفائی کے نظام کی نگرانی اور عوامی شکایات کو حل کرنے کے انتظامات کی کریں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد یوسف چھینہ،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹاور دیگر افسران بھی موجود تھے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے گرانفروشی و اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے سماج دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ودیگر افسران نے شکت کی۔