Category: صوبائی

Provincial

  • بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں 17لاکھ70ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف

    بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں 17لاکھ70ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف

    ضلع بہاولنگر کے 6لاکھ60ہزار رقبہ،ضلع بہاولپور کے6لاکھ25ہزار رقبہ،ضلع رحیم یارخاں کے 4لاکھ85رقبہ میں کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

    بہاولنگر (نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب جناب چوہدری عبد الحمید نے کہا ہے کہ ڈویژن بہاولپور کے تین اضلاع رحیم یارخاں،بہاولپور، بہاولنگر کے 17لاکھ70ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ ڈویژن بہاولپور کا صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت اور پیداوار کا تقریبا 50 فیصد حصہ ہے۔کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان کو خاص مقام حاصل ہے۔

    انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاول نگر کے دفتر میں کپاس کی مہم کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع بہاولنگر کے 6لاکھ60ہزار رقبہ،ضلع بہاولپور کے6لاکھ25ہزار رقبہ،ضلع رحیم یارخاں کے 4لاکھ85رقبہ میں کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر ہے۔انہوں نے کپاس کے مقررہ اہداف اور مہم کی موجودہ صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔بعد ازاں انہوں نے غلہ منڈی بہاول نگر میں کسان کارڈ کے ذریعے جاری سہولت سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کسان کارڈ سوائپ مشینوں کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا اور وہاں موجود کاشتکاروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کئے۔

    ڈائریکٹر جنرل زراعت نے بعد ازاں ڈونگا بونگا مرکز میں دو مختلف مقامات پر کپاس کی فصل کا معائنہ کیا اور فصل کی حالت اور کاشتکاروں سے فیلڈ کی صورتحال پر گفتگو کی۔ہارون آباد کے دورے کے دوران انہوں نے ایک اور کپاس کے کھیت کا جائزہ لیا اور مقامی کاشتکاروں سے تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں وہ غلہ منڈی ہارون آباد میں قائم کسان کارڈ مرکز بھی گئے، جہاں کسان کارڈ سوائپنگ سسٹم کا معائنہ کیا گیا۔انہوں نے کسانوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی، فیلڈ اسٹاف کی موثر کارکردگی اور کپاس کی مہم کی کامیابی کے لیے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

  • ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت ہارون آباد ایک مثالی شہر کے طور پر ابھرے گا:کمشنر بہاولپورڈاکٹر مسرت جبیں

    ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت ہارون آباد ایک مثالی شہر کے طور پر ابھرے گا:کمشنر بہاولپورڈاکٹر مسرت جبیں

    چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت) کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر مسرت جبیں نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب منصوبہ کے تحت شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور عوامی اطمینان کی سطح کو اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نے ہارون آباد میں ”ستھرا پنجاب پروجیکٹ” کے تحت صفائی، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے موقع پر ضلعی و تحصیل افسران کو ہدایات دیتے ہوئے صفائی کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ”ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت ہارون آباد ایک مثالی شہر کے طور پر ابھرے گا۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد نے کمشنر بہاولپور کو بتایا کہ ہارون آباد میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا گیا ہے۔بعد ازاں کمشنر بہاولپور نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ہارون آباد کے دورہ کے موقع پر علاج معالجہ، صفائی، ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیااورہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبر روم، فارمیسی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا اور مریضوں سے براہِ راست ملاقات کر کے ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور ہسپتالوں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔سی ای او ہیلتھ بہاولنگر ڈاکٹر شوکت علی وٹو نے کمشنر بہاولپور کو ہسپتال کی کارکردگی، سہولیات، عملے کی حاضری اور دستیاب ادویات کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر بہاولپور کو ہارون آباد میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے پانی کی فراہمی، نکاسی آب، صحت، تعلیم، صفائی، مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق شکایات پیش کیں۔ کمشنر نے موقع پر ہی متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے اور کہا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل کو براہِ راست سن کر فوری ریلیف فراہم کرنا ہے، اور اس سلسلے کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد، اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں، سکولوں، سڑکوں، اور صحت کے مراکز کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ عوام ان کے ثمرات جلد از جلد حاصل کر سکیں

  • پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری: راجن پور پہلے،لودھراں دوسرے اور ضلع بہاولنگر تیسرے نمبرپر رہا

    پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری: راجن پور پہلے،لودھراں دوسرے اور ضلع بہاولنگر تیسرے نمبرپر رہا

    بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

    ڈپٹی کمشنر راجن پور پنجاب میں سب سے پہلی پوزیشن پر آ گئے

    ڈپٹی کمشنر لودھراں دوسرے، ڈی سی بہاولنگر تیسرے اور ڈی سی گجرات چوتھے نمبر پر آئے

    ڈی سی سرگودھا پانچویں نمبر پر، ڈی سی پاکپتن چھٹے، ڈی سی چنیوٹ ساتویں اور ڈی سی شیخوپورہ آٹھویں نمبر پر

    ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نویں، ڈی سی ڈیرہ غازی خان دسویں، ڈی سی حافظ آباد گیارہویں اور ڈی سی نارووال بارہویں نمبر پر

    ڈی سی فیصل آباد تیرھویں، ڈی سی بھکر چودھویں، ڈی سی خانیوال پندرھویں، ڈی سی منڈی بہاؤالدین سولہویں نمبر پر

    ڈی سی خوشاب سترہویں، ڈی سی ملتان اٹھارہویں، ڈی سی ننکانہ صاحب انیسویں، ڈی سی لاہور بیسویں اور ڈی سی گوجرانوالہ اکیسویں نمبر پر

    ڈی سی مظفر گڑھ بائیسویں، ڈی سی قصور تئیسویں، ڈی سی میانوالی چوبیسویں، ڈی سی ساہیوال پچیسویں ڈی سی لیہ چھبیسویں نمبر پر

    ڈی سی کوٹ ادو ستائیسویں، ڈی سی اٹک اٹھائیسویں، ڈی سی وزیر آباد انتیسویں، ڈی سی جھنگ تیسویں، ڈی سی چکوال اکتیسویں نمبر پر

    ڈی سی سیالکوٹ بتیسویں، ڈی سی وہاڑی تینتیسویں، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ چونتیسویں، ڈی سی مری پینتیسویں نمبر پر

    ڈی سی جہلم چھتیسویں، ڈی سی سینتیسویں، ڈی سی بہاولپور اڑتیسویں، ڈی سی اوکاڑہ انتالیسویں، ڈی سی رحیم یار خان چالیسویں، ڈی سی تلہ گنگ اکتالیسویں اور تونسہ بیالیسویں نمبر پر رہے