Category: ضلغ

district

  • ڈپٹی کمشنر کا اسکول و سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ، حاضری اور صفائی ستھرائی کے سخت احکامات

    ڈپٹی کمشنر کا اسکول و سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ، حاضری اور صفائی ستھرائی کے سخت احکامات

    رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ نے گورنمنٹ کالونی سیکنڈری سکول کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے تعلیمی معیار، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سکول میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لیے شجر کاری اور باقاعدہ دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے، جبکہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے اسکول سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر تک محدود رہنے کے بجائے تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کا بھی اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسران و سٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفتر میں تاخیر سے آنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں بروقت حاضری اور نظم و ضبط ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں کوئی خلل نہ آئے۔

  • بہاولنگر:ڈپٹی کمشنر  ذوالفقار احمد  بھون  کی جانب سےستھرا پنجاب پروگرام کے سینیٹری ورکرز میں انعامی رقم کے چیک کی تقسیم

    بہاولنگر:ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی جانب سےستھرا پنجاب پروگرام کے سینیٹری ورکرز میں انعامی رقم کے چیک کی تقسیم

    عیدالاضحی کے موقع پر ستھرا پنجاب کے سینیٹری ورکرز نے صفائی اور جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر بہترین اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جس پر ہر شخص نے ستھرا پنجاب پروگرام کو خراج تحسین پیش کیا ھے

    چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ھے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ستھرا پنجاب کے سینیٹری ورکرز نے صفائی اور جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر بہترین اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جس پر ہر شخص نے ستھرا پنجاب پروگرام کو خراج تحسین پیش کیا ھے ۔انہوں نے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ستھرا پنجاب بہاول نگر ٹیم کے محنتی ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مزید کہا کہ ستھرا اور صاف ماحول مہیا کرنا ایسے محنت کش افراد کی بدولت ممکن ہوتا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد نے کہا کہ ملازمین کی حوصلہ افزائی سے ان کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی، اور آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔تقریب میں بی ڈبلیو ایم سی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر بی ڈبلیو ایم سی کے منتخب ملازمین میں اعزازی چیکس تقسیم کیے گئے

  • بہاولنگر: ”ستھرا پنجاب” صرف ایک مہم نہیں بلکہ ایک عزم ہے: جام آفتاب احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

    بہاولنگر: ”ستھرا پنجاب” صرف ایک مہم نہیں بلکہ ایک عزم ہے: جام آفتاب احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام افتاب احمد کا عید کے پہلے دن ضلع بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    بہاولنگر (نمائندہ مقامی حکومت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت ”ستھرا پنجاب” مہم کے سلسلہ میں ضلع کی تمام تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس،منچن آباد،بہاولنگر اور قصبات میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی، لائسنسنگ اور ریونیو امور کی نگرانی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سارادن اپنے فرائض انجام دئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام افتاب احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے پہلے دن مختلف علاقوں کا دورہ کیاجس کے دوران انہوں نے ”ستھرا پنجاب” لائسنسنگ مہم کے تحت سلاٹر ہاؤسز، جانوروں کی فروخت کے مراکز اور متعلقہ دفاتر کا معائنہ کیااور صفائی کے انتظامات، ویسٹ مینجمنٹ اور لائسنس شدہ قصابوں کی فہرستوں کا جائزہ لیا۔جام افتاب نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت دی کہ غیر لائسنس یافتہ قصابوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عوام کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے ایام میں صفائی، نظم و نسق اور صحت عامہ کے امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ”ستھرا پنجاب” صرف ایک مہم نہیں بلکہ ایک عزم ہے، جس کے تحت ہر سطح پر بہتری لانا مقصود ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں اور صفائی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ضلعی انتظامیہ نے لائسنسنگ اور صفائی کے عمل کی مسلسل نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں جو عید کے تینوں دن فیلڈ میں موجود رہیں گی۔

  • ضلع بہاولنگر : چشتیاں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

    ضلع بہاولنگر : چشتیاں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

    چشتیاں(ممتاز انجم سے) مقامی پولیس کی ناقص پالیسیوں اور موثر گشت نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی اعلیٰ افسران کو سب اچھے کی رپورٹ مگر کارکردگی صفر ۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن چشتیاں کی حدود میں محمد امجد سندھو ولد محمد صدیق پٹواری کو دوران واردات فائرنگ کر کے زخمی کردیا گیا اور زخمی امجد سندھو بہاولپور ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں زیر علاج ھے- وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی بہاولپور سے اہل علاقہ کی اپیل ہےکہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد ملوث افراد کوگرفتار کر کے قرار واقع سزا دلوائی جائے ۔

  • ضلع بہاولنگر میں چوری ڈکیتی کی واردتوں اور جرائم کی بھر مار

    چشتیاں (ممتاز انجم) چشتیاں وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی پنجاب کے جرائم کنٹرول کرنے کے واضح احکامات کے باوجود سرکل چشتیاں میں موثر گشت اور افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی شہریوں اور سماجی حلقوں نے اپیل کی ھے کہ ذمہ دار ادارے اسکا نوٹس لیں۔
    تفصیلات کے مطابق محمد جاوید والد غلام فرید قوم لکھویرا بستی شاکر والی شاہ جو کہ مبارک پور جا رہا تھا مبارک پور والی سڑک پہ راستے میں تین نقاب پوش ڈاکوؤں نے نیو سی ڈی موٹرسائیکل چھین لی ہے۔15 کی کال کے بعد ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شہر فرید مو قع پر پہنچ گئے تاحال واردات کا سراغ نہ لگایا جا سکا اور نہ ملزمان گرفتار ہوسکے پولیس کی روایتی کاروائی جاری لواحقین نے اپیل کی ھے کہ انکا مال مسروقہ برآمد کرواکر ملزمان کو قرار واقع سزا دی جائے ۔