Category: تعلیم

Education

  • بہاولنگر: امتحانی مراکز میں شفافیت اور طلبہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے: ڈپٹی کمشنر

    بہاولنگر: امتحانی مراکز میں شفافیت اور طلبہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے: ڈپٹی کمشنر

    بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق امتحانی مراکز میں طلبہ کو پرامن، شفاف اور سازگار امتحانی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف امتحانی مراکز اور اسکولوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی کمروں کا معائنہ کیا، امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور پیپرز کی جانچ کے نظام کو بھی چیک کیا۔

    انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ امتحانی مراکز کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا بدانتظامی کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

    ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد کے دوران تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے طلبہ سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

    دورے کے دوران انہوں نے امتحانی مراکز میں صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات، پینے کے صاف پانی، بجلی کی فراہمی، پنکھوں اور دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ طلبہ کو بہترین تعلیمی اور امتحانی ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • دانش گرلزاسکول چشتیاں کی طالبہ ہادیہ نور نےپینٹنگ کا عالمی مقابلہ جیت لیا

    دانش گرلزاسکول چشتیاں کی طالبہ ہادیہ نور نےپینٹنگ کا عالمی مقابلہ جیت لیا

    چشتیاں: دانش گرلزاسکول چشتیاں کی طالبہ ہادیہ نور نے پینٹنگ کے عالمی مقابلہ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان اور اسکول کا نام روشن کردیا۔تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان سے موصول ہونے والی 150 سے زائد پینٹنگز کے مابین ایک سخت مقابلہ ہوا، جس میں سے کلاس ہفتم کی طالبہ ہادیہ نور کی شاہکار پینٹنگ کا انتخاب ان 12 بہترین اینٹریز میں کیا گیا جنہوں نے نقد انعامات (کیش پرائز) اور میڈل اپنے نام کیے۔بعد ازاں ہادیہ نور پاکستان بھر کے ان 4 شارٹ لسٹڈ بچوں میں شامل ہو گئی جن کی پینٹنگزجاپان کے شہر ایچی ناگویا (Aichi-Nagoya) میں منعقد ہونے والی "ایشین گیمز 2026” کی بین الاقوامی نمائش (فن رن کمپٹیشن) کے لیے منتخب کی گئی ہیں۔ یہ پینٹنگز "میگا آن لائن ایشیا” کے تحت جاپان میں ڈسپلے کی جائیں گی، جو اسکول کے اعلیٰ معیارِ تعلیم اور اساتذہ کی مخلصانہ تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔

    دانش اسکول گرلز چشتیاں کی ہونہار اور باصلاحیت طالبہ ہادیہ نور نے یہ نمایاں کامیابی اپنی آرٹ ٹیچر مس سعدیہ اصغر کی زیرِ سایہ اور بہترین رہنمائی میں حاصل کی۔بین الاقوامی مقابلہ میں کامیابی کے موقع پر دانش اسکول چشتیاں کی پرنسپل محترمہ راشدہ عزیز اور تمام اساتذہ کی جانب سے طالبہ ہادیہ نور، ان کے والدین اور خاص طور پر ان کی مینٹور مس سعدیہ اصغر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی جن کی انتھک محنت کی بدولت ہادیہ نے یہ عالمی مقام حاصل کیا۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی اس بیٹی پر ناز ہے اور وہ دعا گو ہیں کہ دانش اسکول چشتیاں اسی طرح دنیا کے ہرہم نصابی مقابلوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتا رہے۔

  • ڈپٹی کمشنر کا اسکول و سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ، حاضری اور صفائی ستھرائی کے سخت احکامات

    ڈپٹی کمشنر کا اسکول و سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ، حاضری اور صفائی ستھرائی کے سخت احکامات

    رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ نے گورنمنٹ کالونی سیکنڈری سکول کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے تعلیمی معیار، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سکول میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لیے شجر کاری اور باقاعدہ دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے، جبکہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے اسکول سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر تک محدود رہنے کے بجائے تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کا بھی اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسران و سٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفتر میں تاخیر سے آنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں بروقت حاضری اور نظم و ضبط ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں کوئی خلل نہ آئے۔

  • دانش گرلز سکول چشیتاں کی طالبات کی میٹرک بورڈ لاہور کے امتحانات میں امتیازی پوزیشن

    دانش گرلز سکول چشیتاں کی طالبات کی میٹرک بورڈ لاہور کے امتحانات میں امتیازی پوزیشن

    چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) دانش گرلز سکول چشتیان کی ذہین طالبہ ہانیہ خالد نے میٹرک 2022 لاہور بورڈ کے سالانہ امتحانات میں 1100/1091نمبر حاصل کر کے پنجاب بھر کے 16دانش سکو لوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ دانش سکول گرلز چشتیاں کی 45 طالبات نے 1000سے زائد نمبر حا صل کئے اور 67 طالبات نے اے پلس گریڈ حاصل کیے۔ دانش سکول گرلز چشیتاں کی پرنسپل محترمہ راشدہ عزیز صاحبہ نے میڈیا کو بتا یا کہ دانش سکول گرلز چشتیاں کی طالبات کے روشن مستقبل کیلئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹ رہا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ میٹرک کے سالانہ امتحان میں پنجاب بھر کے دانش گرلز /بوائز سکولوں کے 1504 طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی ۔ چشتیاں کی طالبات ہانیہ خالد 1100/1091، عمارہ احمر 1100/1081، ساجدہ غلام فرید اور فضہ فاطمہ 1100/1077 نمبر حاصل کئے ہیں۔