Category: قانون وانصاف

Law and Justice

  • فورٹ عباس بار ایسوسی ایشن کا اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان، ہفتہ کو ریلی اور عدالتی بائیکاٹ ہوگا

    فورٹ عباس بار ایسوسی ایشن کا اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان، ہفتہ کو ریلی اور عدالتی بائیکاٹ ہوگا

    فورٹ عباس: فورٹ عباس بار ایسوسی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ہفتہ کے روز احتجاجی ریلی نکالنے اور مکمل عدالتی بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بار ایسوسی ایشن فورٹ عباس کے صدر شاہد بشیر چیمہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس کے رویے اور مبینہ طرزِ عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پر احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہفتہ کے روز وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے اور احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے مبینہ رویے کے خلاف وکلاء متحد ہیں اور اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    بار ایسوسی ایشن نے اپنے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی ریلی اور عدالتی بائیکاٹ میں بھرپور شرکت کریں تاکہ وکلاء برادری کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ بھی حالات اور متعلقہ حکام کے رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، جبکہ بار ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ وکلاء کے وقار اور پیشہ ورانہ احترام کے تحفظ کے لیے ہر آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

  • ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ

    بہاولنگر (نمائندہ مقامی حکومت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیر حسین گل نے سول جج بلال حسن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے خواتین وارڈ کا وزٹ کیا خواتین اسیران کے مسائل دریافت کیئے اور خواتین اسیران میں عید کے سلسلے میں کپڑے اور تحائف تقسیم کیے۔ اور ساتھ ہی خواتین وارڈ میں گورنمنٹ اف پنجاب کی ہدایات کے مطابق قائم شدہ بیوٹی پارلر کلاس اور ٹیلرنگ کلاس کی سہولیات جیسے اقدامات کو سراہا-دیگراسیران میں عید کے سلسلے میں تحائف تقسیم کیے۔ کچن اسیران کے دورہ کے دوران کھانے کے معیار کو چیک کیاجیل ہسپتال کا وزٹ کیا ہسپتال میں ڈسپنسری میں موجود ادویات کو چیک کیااور لیبارٹری کی سہولت کو بھی چیک کیا اورسیل بلاکس کابھی وزٹ کیا۔نو عمر بچوں کے سکول کا دورہ کیا اوراُن کی کلاسز کو چیک کیا۔ اسی طرح جیل ہذاپر قائم شدہ باربر ٹریننگ کلاس ایئر کنڈیشنر ٹریننگ کلاس اور موٹر سائیکل مکینک ٹریننگ کلاس کا وزٹ کیا۔ معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی کو فوری رہا کرنے کے احکامات کئے۔

  • ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام شبیر حسین گِل کا ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا دورہ

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام شبیر حسین گِل کا ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا دورہ

    چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام شبیر حسین گِل نے سول جج بلال حسن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔خواتین وارڈ کے دورہ کے دوران اسیران خواتین کے مسائل دریافت کیے۔ اور ساتھ ہی خواتین وارڈ میں گورنمنٹ اف پنجاب کی ہدایات کے مطابق قائم شدہ بیوٹی پارلر کلاس اور کال سینٹر جیسے اقدامات کو سراہا۔بعد از ہسپتال کچن اسیران جیو نائل وارڈ اور سیل بلاکس کا وزٹ کیا۔اسیر بچوں کے مسائل سنے۔اسی طرح جیل ہذاپر قائم شدہ باربر ٹریننگ کلاس ایئر کنڈیشنر ٹریننگ کلاس الیکٹریشن ٹریننگ کلاس اور موٹر سائیکل ٹریننگ کلاس کا وزٹ کیا۔اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر رسول بخش کلاچی کے اقدامات اور جیل کی صفائی ستھرائی کے معیار کو سراہا۔اور معمولی نوعیت کہ کیس میں ملوث چارقیدیوں کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا