Tag: ڈی پی او

  • ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈی پی او کا امام بارگاہ کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ

    ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈی پی او کا امام بارگاہ کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ

    بہاولنگر : ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کے معاینہ کے موقع پر مزید کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ڈی پی او بہاولنگرمحمد عمران نے کہا کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ جلوس و مجالس مقررہ اوقات میں روایت و اجازت کے مطابق منعقد ہوں گے اورواک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور جسمانی تلاشی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ تمام حساس مجالس و جلوسوں کیلئے مختلف سطحوں پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ خواتین عزاداران کیلئے خصوصی طور پر خواتین پولیس اہلکار تعینات ہوں گی تاکہ فول پروف سکیورٹی کے ساتھ انہیں محفوظ ماحول بھی فراہم کیا جاسکے۔

    قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بہاولنگر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر،سکیورٹی اداروں کے افسران، متعلقہ محکموں کے نمائندگان اور امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کا تفصیلی دورہ کیا اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے راستوں کی صفائی ستھرائی، روشنی، پینے کے صاف پانی، صحت اور ہنگامی طبی سہولیات سمیت تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

  • ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد و ڈی پی او محمد عمران کامحرم الحرام کے حوالے سے چشتیاں کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد و ڈی پی او محمد عمران کامحرم الحرام کے حوالے سے چشتیاں کا دورہ

    چشتیاں: ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ قانون شکنی یا فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کے ہمراہ چشتیاں شہر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات،مجالس و جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لینے کے موقع پرسیکیورٹی اور دیگر انتظامات کوفول پروف بنانے کے لیے فیلڈ افسران کو اہم ہدایات جاری کیں اورچشتیاں شہر میں محرم الحرام کے روایتی اور لائسنس یافتہ جلوسوں کے راستوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔

    ڈی پی او محمد عمران نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔حساس مقامات اور جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔انہوں نے نے متعلقہ محکموں کو جلوس کے روٹس سے فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے اور لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کو درست کرنے کی ہدایت کی۔روٹس پر صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور دیگر ضروری کاموں کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔مقامی امن کمیٹی کے عہدیداران اور علما کرام سے قریبی رابطہ رکھنے پر زور دیا گیا تاکہ بھائی چارے کی فضا قائم رہے ۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں گے۔