Tag: ڈپٹی کمشنر

  • شدید گرمی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کولر جواب دے گئے، مریض اور لواحقین اذیت میں مبتلا

    شدید گرمی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کولر جواب دے گئے، مریض اور لواحقین اذیت میں مبتلا

    بہاولنگر: شدید گرمی کے موسم میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال بہاولنگر میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں روزانہ انتظامی افسران کے دوروں کے باوجود مریضوں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے مؤثر انتظامات نہیں کیے جا رہے۔

    مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کے مطابق ہسپتال کے بڑے ہالز میں نصب بیشتر کولر یا تو مکمل طور پر خراب ہیں یا انتہائی غیر مؤثر انداز میں کام کر رہے ہیں، جس کے باعث ٹھنڈی ہوا کے بجائے گرم ہوا خارج ہو رہی ہے۔ شدید حبس اور گرمی نے ہسپتال کا ماحول مریضوں، بزرگوں، خواتین، بچوں اور ان کے تیمارداروں کے لیے انتہائی تکلیف دہ بنا دیا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں سے علاج کی غرض سے آنے والے غریب مریض اور ان کے لواحقین شدید گرمی میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں، جبکہ مناسب ٹھنڈک اور آرام دہ ماحول نہ ہونے کے باعث مریضوں کی صحت بھی مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں نصب کولرز اور دیگر کولنگ سسٹمز کی فوری مرمت یا تبدیلی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

    عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈی ایچ کیو ہسپتال اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات سستی، مگر عوام کو ریلیف نہ مل سکا، مہنگائی برقرار

    پٹرولیم مصنوعات سستی، مگر عوام کو ریلیف نہ مل سکا، مہنگائی برقرار

    ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ میں حکومتی ریلیف عوام تک پہنچانے اور قیمتوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

    بہاولنگر: وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں، تعمیراتی سامان اور روزمرہ استعمال کی متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ ہونے پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا تو بسوں کے کرایوں، مال بردار ٹرانسپورٹ، سریا، سیمنٹ، بجری، اینٹوں اور دیگر تعمیراتی سامان سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں فوری اضافہ کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سابقہ سطح سے بھی کم ہو چکی ہیں، ان اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں کوئی نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

    عوامی حلقوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ میں حکومتی ریلیف عوام تک پہنچانے اور قیمتوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

    شہریوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں، اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ کرایوں اور تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں مناسب کمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کریں، جبکہ غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • بہاولنگر میں ریلوے پھاٹک کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکہ، 9 افراد شدید زخمی

    بہاولنگر میں ریلوے پھاٹک کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکہ، 9 افراد شدید زخمی

    بہاولنگر: بہاولنگر میں ریلوے پھاٹک کے قریب ایک دکان میں سلنڈر دھماکے نے ہلچل مچا دی، جس کے نتیجے میں 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دکان میں موجود افراد آگ سے جھلس گئے اور افراتفری پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں دکان دار اور گاہک شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال روانہ کیا۔ دھماکے کی وجہ سلنڈر لیک یا لاپرواہی بتائی جا رہی ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے۔

  • بہاولنگر: امتحانی مراکز میں شفافیت اور طلبہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے: ڈپٹی کمشنر

    بہاولنگر: امتحانی مراکز میں شفافیت اور طلبہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے: ڈپٹی کمشنر

    بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق امتحانی مراکز میں طلبہ کو پرامن، شفاف اور سازگار امتحانی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف امتحانی مراکز اور اسکولوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی کمروں کا معائنہ کیا، امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور پیپرز کی جانچ کے نظام کو بھی چیک کیا۔

    انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ امتحانی مراکز کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا بدانتظامی کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

    ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد کے دوران تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے طلبہ سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

    دورے کے دوران انہوں نے امتحانی مراکز میں صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات، پینے کے صاف پانی، بجلی کی فراہمی، پنکھوں اور دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ طلبہ کو بہترین تعلیمی اور امتحانی ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • چشتیاں میں شہر کی خوبصورتی کے نام پر ہونے والے غیر معیاری تعمیراتی کام، شہریوں نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

    چشتیاں میں شہر کی خوبصورتی کے نام پر ہونے والے غیر معیاری تعمیراتی کام، شہریوں نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

    چشتیاں: شہر کو خوبصورت بنانے اور دیگر ترقیاتی کاموں کے نام پہ جاری منصوبوں پہ ہونے والے تعمیراتی کاموں کے غیرمعیاری ہونے پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ماہرین اور شہریوں نے ان کاموں کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں کی جانب سے کیے جانیوالے بے دریغ تعمیراتی کام کا معیار انتہائی ناقص ہے۔ سیوریج سسٹم کے ڈیزائن میں بنیادی خامیاں پائی جاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق سیوریج کے بہاؤ کے لیے مناسب ڈھلان (Proper Flow Gradient) اور مین ہولز کے لیے بلند بنیاد (Plinth Level) ضروری ہے، اسکے علاوہ زیادہ تر مین ہولز نیچے سے کھلے چھوڑ دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے گندے پانی کا زیر زمین رساؤ سلج کو نیچے بٹھا دیتا ہے اور نکاسی آب کا نظام درست طریقے سے کام نہیں کرتا۔

    مقامی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقامی کمیونٹیز سے بغیر مشاورت کے اندھا دھند سر سبز درخت کاٹے جا رہے ہیں جس سے ماحولیاتی خطرات پیدا ہو رہے ہیں اور مقامی شہریوں کی زندگی بھی اجیرن ہو گئی ہے۔

    سوال یہ بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا ان ٹھیکیداروں کے پاس اس نوعیت کے تعمیراتی کام کرنے کے لیے ضروری تکنیکی قابلیت اور تجربہ موجود ہے؟ شہریوں کے مطابق ان منصوبوں میں کام کے ناقص معیار پہ جس طرح سمجھوتہ کیا جا رہا ہے اس سے مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت اور سیاسی سرپرستی بھی واضح نظر آتی ہے۔

    عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام تعمیراتی منصوبوں کا از سر نو مکمل جائزہ لیا جائےاوران کی تحقیقات کسی معروف تعمیراتی کنسلٹنٹ فرم سے کروائی جائے اور ناقص اور غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے، اور مستقبل میں تعمیراتی کاموں کے لیے سیاسی اثر ورسوخ کی بجائے ٹھیکیداروں کی تکنیکی قابلیت کو بنیاد بنایا جائے۔ شہریوں نے مزید کہا کہ درختوں کی بلاوجہ کٹائی پر فوری پابندی عائد کی جائے ۔

  • ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد و ڈی پی او محمد عمران کامحرم الحرام کے حوالے سے چشتیاں کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد و ڈی پی او محمد عمران کامحرم الحرام کے حوالے سے چشتیاں کا دورہ

    چشتیاں: ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ قانون شکنی یا فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کے ہمراہ چشتیاں شہر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات،مجالس و جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لینے کے موقع پرسیکیورٹی اور دیگر انتظامات کوفول پروف بنانے کے لیے فیلڈ افسران کو اہم ہدایات جاری کیں اورچشتیاں شہر میں محرم الحرام کے روایتی اور لائسنس یافتہ جلوسوں کے راستوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔

    ڈی پی او محمد عمران نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔حساس مقامات اور جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔انہوں نے نے متعلقہ محکموں کو جلوس کے روٹس سے فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے اور لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کو درست کرنے کی ہدایت کی۔روٹس پر صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور دیگر ضروری کاموں کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔مقامی امن کمیٹی کے عہدیداران اور علما کرام سے قریبی رابطہ رکھنے پر زور دیا گیا تاکہ بھائی چارے کی فضا قائم رہے ۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں گے۔

  • عیدالاضحیٰ پر فول پروف سکیورٹی اور ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا دورہ چشتیاں

    عیدالاضحیٰ پر فول پروف سکیورٹی اور ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا دورہ چشتیاں

    چشتیاں: ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد و ڈی پی او محمد عمران نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پرامن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ادارے مکمل طور پرمتحرک رہیں گےاورحساس مقامات پر پولیس نفری بڑھا دی گئی ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے سکیورٹی اورانتظامی امورکا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس کے کنٹرول روم کا دورہ کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران ضلع کے تمام شہروں میں صفائی، سکیورٹی، ٹریفک اوردیگرانتظامات کو مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کنٹرول روم میں نصب مانیٹرنگ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمروں، ایمرجنسی رسپانس اور شکایات کے اندراج کے نظام کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنرذلفقاراحمد نے چشتیاں کے دورہ کے موقع پرمختلف ترقیاتی منصوبوں لاری اڈا، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بازاروں کی بیوٹی فکیشن منصوبہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرکے کاموں کے معیاراوررفتار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔جنرل بس اسٹینڈ چشتیاں کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لاری اڈہ پر مسافروں کو تمام بنیادی سہولتی فراہم کی جائیں اور عوام کو بہترسفری سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

  • بہاولنگر:ڈپٹی کمشنر  ذوالفقار احمد  بھون  کی جانب سےستھرا پنجاب پروگرام کے سینیٹری ورکرز میں انعامی رقم کے چیک کی تقسیم

    بہاولنگر:ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی جانب سےستھرا پنجاب پروگرام کے سینیٹری ورکرز میں انعامی رقم کے چیک کی تقسیم

    عیدالاضحی کے موقع پر ستھرا پنجاب کے سینیٹری ورکرز نے صفائی اور جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر بہترین اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جس پر ہر شخص نے ستھرا پنجاب پروگرام کو خراج تحسین پیش کیا ھے

    چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ھے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ستھرا پنجاب کے سینیٹری ورکرز نے صفائی اور جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر بہترین اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جس پر ہر شخص نے ستھرا پنجاب پروگرام کو خراج تحسین پیش کیا ھے ۔انہوں نے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ستھرا پنجاب بہاول نگر ٹیم کے محنتی ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مزید کہا کہ ستھرا اور صاف ماحول مہیا کرنا ایسے محنت کش افراد کی بدولت ممکن ہوتا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد نے کہا کہ ملازمین کی حوصلہ افزائی سے ان کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی، اور آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔تقریب میں بی ڈبلیو ایم سی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر بی ڈبلیو ایم سی کے منتخب ملازمین میں اعزازی چیکس تقسیم کیے گئے

  • مویشی منڈیوں کے انتظامات کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا : ذوالفقار احمد بھون

    مویشی منڈیوں کے انتظامات کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا : ذوالفقار احمد بھون

    چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور منڈی میں پلاسٹک اور دیگر فضلہ جات کی روک تھام یقینی بنائی جائے جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مویشی منڈیوں کے انتظامات کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا تاکہ شہری بلا خوف و خطر خریداری کر سکیں۔انہوں نے اپنے دفتر میں خصوصی اجلاس کے دوران ضلعی و تحصیل افسران سے مزید کہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور تمام محکمے مربوط انداز میں کام کریں تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کسی بھی قسم کی شکایت پیدا نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مویشی منڈی میں صفائی، سیکیورٹی، جانوروں کی ویٹنگ، اور شہری سہولیات سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور تمام ادارے باہمی تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔اجلاس میں صحت عامہ کی بہتری، جیلوں میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، اور اضلاع میں صحت کے شعبے سے متعلق جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ افسران نے اپنی اپنی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وائڈ لائف پارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع ”زیرو پلاسٹک، زیرو آلودگی” تھا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام اپنے روزمرہ کے معمولات میں پلاسٹک کا استعمال کم کر کے ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں.

  • تمام محکمے الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھیں: ذوالفقار احمد بھون

    تمام محکمے الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھیں: ذوالفقار احمد بھون

    چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر تمام محکمے الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدام کرے گی۔ تمام ادارے آپس میں رابطے میں رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری ردعمل کو یقینی بنائیں اور عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے ضلعی محکموں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ صحت، پولیس، بلدیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، موجودہ حالات میں تمام اداروں کی مربوط حکمت عملی اور چوکنا رہنا وقت کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفنس اور ریسکیو محکموں کو خصوصی طور پر ہائی الرٹ رہنے اور ضروری آلات و وسائل کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کہا کہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری یقینی بنائی جائے اور عوام کو فوری طبی امداد کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آنے دی جائے۔انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے براہ راست بات چیت کر کے علاج معالجے کی صورتحال معلوم کی۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود گنجائش، ادویات کی دستیابی، اور عملے کی حاضری سمیت دیگر اہم امور کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے بہاولنگر میں قائم کنٹرول روم اور سول ڈیفنس آفس کا ہنگامی دورہ کیا جس کے دوران موجودہ صورتحال میں ضلعی سطح پر کیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ سول ڈیفنس کے افسر نے ڈپٹی کمشنر آفس کے عملے کو خصوصی تربیت فراہم کی۔