Tag: پیرا فورس

  • چشتیاں میں انتظامیہ اور پیرا فورس کی ملی بھگت سے حکومتی کفایت شعاری مہم کی کھلم کھلا خلاف ورزی

    چشتیاں میں انتظامیہ اور پیرا فورس کی ملی بھگت سے حکومتی کفایت شعاری مہم کی کھلم کھلا خلاف ورزی

    چشتیاں: چشتیاں میں انتظامیہ اور پیرا فورس کی ملی بھگت سے رات 12 بجے کے بعد تک بھی دکانیں ،کیفے،ٹی سٹالز،برگر شوارما کے سٹالز کھلے رہتے ہیں جو کہ حکومت کی کفایت شعاری کی مہم کی سنگین خلاف ورزی ہے جبکہ چشتیاں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی غفلت اور عدم دلچسپی کی بنا پر چائے کا کپ سو روپے تک فروخت ہورہا ہے۔

    چشتیاں کے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف سے اپنے مطالبہ میں کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں اور پیرا فورس کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے کالج روڈ،قاضی والا روڈ،مین بازار اور دوسری جگہوں پر کیفے،ٹی سٹالز ، برگر شوارما وغیرہ کے سٹالز رات 12بجے کے بعد بھی کھلے رہتے ہیں جبکہ ایسے کاروبار کرنے والوں کو رات 11 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت ہے۔

    شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں اور پیرا فورس کے اہلکاروں کو کفایت شعاری حکومتی مہم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے ثبوت بھی فراہم کئے لیکن انہوں نے مخصوص مفادات کے تحت چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے کوئی کاروائی نہیں کی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور پیرا فورس کے اہلکاروں کو تبدیل کرکے فرض شناس دیانتدار افسران کو تعینات کیا جائے اور 12 بجے تک کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں کا بڑا ایکشن، کرپشن کے الزامات پر پیرا فورس کے تین اہلکار معطل

    اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں کا بڑا ایکشن، کرپشن کے الزامات پر پیرا فورس کے تین اہلکار معطل

    چشتیاں(جاوید اقبال کمبوہ) اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ نے کرپشن کے الزامات پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے انچارج پیرا فورس حافظ محمد جمشید اور دو انویسٹی گیشن آفیسرز محمد نعمان اور محمد زبیر کو معطل کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں پر دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے بعد قومی خزانے میں کم رقم جمع کروانے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ اہلکار جرمانے وصول کرنے کے بعد بڑی رقم ہتھیا لیتے تھے اور خزانے میں معمولی رقم جمع کرواتے تھے۔

    اس کے علاوہ ان اہلکاروں کے خلاف متعدد دیگر شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔ دکانداروں اور شہریوں کی جانب سے مسلسل شکایات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔ تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    اسسٹنٹ کمشنر ساحل رسول چیمہ کا کہنا ہے کہ کرپشن اور ناانصافی کرنے والے کسی بھی اہلکار کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں نے اس کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید شفافیت اور احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔